کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ کے اسکول پرنسپل کی حراستی ہلاکت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ کے جواں سال اسکول پرنسپل کی حراستی ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں جن کے مطابق 'مہلوک نوجوان کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے' پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'زخموں پر مرہم کے بجائے کشمیریوں کو جسمانی اور روحانی طور زخم دینے کا یہ نہ تھمنے والا سلسلہ ہماری مصیبتوں اور مشکلات سے بھری داستان کا ایک نہ جھٹلائے جانے والا سیاہ باب ہے۔ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے تب ہی ایک خوشحال اور پُر امن کشمیر ممکن ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پرائیویٹ سکول پرنسپل رضوان پنڈت کی جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی حراست میں ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا جس نے وادی میں غم وغصے کی تازہ لہر پیدا کردی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔