سابق اٹارنی جنرل سولی سہراب جی کا 91 سال کی عمر میں انتقال

سابق اٹارنی جنرل اور ملک کے نامور ماہر قانون سولی سہراب جی کا جمعہ کی صبح کورونا وائرس کی زد میں آنے سے انتقال ہو گیا، ان کی عمر 91 سال تھی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سابق اٹارنی جنرل اور ملک کے نامور ماہر قانون سولی سہراب جی جمعہ کی صبح یہاں کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

سہراب جی کو جنھیں پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا تھا بمبئی میں 1930 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بمبئی ہائی کورٹ سے 1953 میں کیا تھا۔ انہیں 1971 میں سپریم کورٹ نے سینئر ایڈووکیٹ نامزد کیا تھا۔ سہراب جی 1989 سے 1990 اور پھر 1998 سے 2004 تک ملک کے اٹارنی جنرل رہے۔


سہراب جی جو انسانی حقوق کے علم بردار کے طور پر جانے جاتے ہیں، کو اقوام متحدہ نے 1997 میں نائیجیریا کے لئے کاؤنٹر رپورٹر کے طور پر مقرر کیا تھا تاکہ وہاں انسانی حقوق کی حالت کی اطلاع دے سکے۔ وہ آزادی اظہار رائے کی دفاع سے متعلق بہت سے معاملات میں شامل تھے تھا اور سنسرشپ کے احکامات اور اشاعتوں پر پابندیوں کو ختم کرنے میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔

آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے دفاع کے لئے مارچ 2002 میں انھیں ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔