زرمبادلہ کے ذخائر 2.47 بلین ڈالر کم ہو کر 604 بلین ڈالر رہ گئے

سری لنکامیں جو معاشی صورتحال ہےاس کی سب سے بڑی وجہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ہونا بتایا جا رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ملک کی اقتصادی صورتحال بہت خراب ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ عام لوگوں کو زندگی گزارنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے ۔ پہلے وبا اور اب جنگ کی وجہ سے صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

خبروں کے مطابق ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں مسلسل چوتھے ہفتے میں 2.47 بلین ڈالر کم ہوکر 604 بلین ڈالر رہ گئے۔


گزشتہ ہفتے یہ ریکارڈ 11.17 بلین ڈالر کم ہو کر 606.48 بلین ڈالر رہا۔ اس کے ساتھ ہی 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.03 بلین ڈالر کم ہو کر 617.65 بلین ڈالر رہ گیا۔

ہفتہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 08 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.08 بلین ڈالر کم ہوکر 537.65 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 215 ملین ڈالر کم ہوکر 42.56 ارب ڈالر رہ گئے۔


اس کے علاوہ، اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) زیر جائزہ ہفتے میں 141 ملین ڈالر کی کمی سے 18.74 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 34 ملین ڈالر کم ہو کر 5.1 بلین ڈالر رہ گئے۔

واضح رہےسری لنکامیں جو معاشی صورتحال ہےاس کی سب سے بڑی وجہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ہونا بتایا جا رہا ہے اور اگر ہمارے ملک میں بھی زر مبادلہ کی کمی کارجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔