زرمبادلہ کے ذخائر 1.42 ارب ڈالرکم ہوکر 631.52 ارب ڈالر رہ گئے

ملک کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے جبکہ اسی دوران سونے کے ذخائر 95.80 ارب ڈالر بڑھ کر 42.46 ارب ڈالر ہو گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

قومی معیشت پہلے کورونا اور اب روس یوکرین جنگ سے بری طرح اثر انداز ہوئی ہے اور اس کی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی ۔ حکومت کی توجہ بھی انتخابی سیاست پر زیادہ ہے اور معیشت کے استحکام کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ۔

ملک کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 فروری کواختتام پزیرہونے والے ہفتے میں 1.42 ارب ڈالر کم ہو کر 631.52 ارب ڈالر رہ گئے، جو کہ گزشتہ ہفتے میں 2.76 ا رب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 632.95 ارب ڈالر تھے۔


ریزروبینک کی طرف سے کل جاری کردہ ہفتہ واراعداد و شمار کے مطابق25فروری کواختتام پزیر ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 25 2.22 ارب ڈالر کم ہو کر 564.83 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی دوران سونے کے ذخائر 95.80 ارب ڈالر بڑھ کر 42.46 ارب ڈالر ہو گئے۔

زیر جائزہ ہفتے میں اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 1.22 ارب ڈالر کم ہو کر 19.04 ارب ڈالرپراور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 3.4 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.18 ارب ڈالر رہ گیا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔