تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کارروائی کا براہ راست نشریہ

سپریم کورٹ کی سماعت کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی سفارش کرنے کے تین سال سے زیادہ وقت کے بعد جمعہ کو تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی کا براہ راست نشریہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ/ تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ/ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سپریم کورٹ کی سماعت کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی سفارش کرنے کے تین سال سے زیادہ وقت کے بعد جمعہ کو تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی کا براہ راست نشریہ کیا گیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی بنچ کی کارروائی کا براہ راست نشریہ دیکھنے کو ملا۔

سپریم کورٹ نے ایک نوٹس میں کہا کہ برائے کرم دھیان دیں کہ ہندوستان کے عزت مآب چیف جسٹس کی سبکدوشی کے قبل شام میں عزت مآب چیف جسٹس کی عدالت کی کارروائی، یعنی تقریب بنچ 26 اگست 2022، صبح 10.30 بجے کی کارروائی این آئی سی کے ویب سائٹ پورٹل کے ذریعہ سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔


عدالت عظمیٰ کے ذریعہ جاری اس نوٹس میں ایک لنک بھی شیئر کیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ مذکورہ بالا لنک کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے بھی ایکسس کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس رمنا نے اپنے آخری کام کے دن پر نامزد چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس یو یو للت کے ساتھ بنچ شیئر کیا۔

جسٹس للت کو حال ہی میں ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس کی شکل میں مقرر کیا گیا اور سی جے آئی رمنا کی سبکدوشی کے بعد وہ اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے پہلی بار سی جے آئی کی عدالت میں فہرست بند معاملوں کی سماعت اور احکامات کے اعلان کا براہ راست نشریہ کیا۔


’فری بی‘ پر عدالت عظمیٰ کا حکم ان احکامات میں شامل تھا جن کا براہ راست نشریہ کیا گیا۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ آگے ہوگا یا نہیں۔ 2018 میں عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنایا تھا کہ عدالتی کارروائی کا براہ راست نشریہ آئین کے شق 21 کے تحت انصاف حاصل کرنے کے حق کا حصہ ہے۔ چھ ہائی کورٹ یوٹیوب پر اپنے چینلوں کے ذریعہ سے کارروائی کا براہ راست نشریہ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔