ہندوستان کی دفاعی پیداوار پہلی بار ایک لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز

اس وقت مالیت 1,06,800 کروڑ روپے ہے اور جب باقی نجی دفاعی صنعتوں سے ڈیٹا موصول ہو جائے گا، تو یہ مزید بڑھ جائے گی

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی دفاعی پیداوار / Getty Images</p></div>

ہندوستان کی دفاعی پیداوار / Getty Images

user

یو این آئی

نئی دہلی: مالی سال23-2022 میں دفاعی پیداوار کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ کروڑ روپے کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے۔ اس وقت مالیت 1,06,800 کروڑ روپے ہے اور جب باقی نجی دفاعی صنعتوں سے ڈیٹا موصول ہو جائے گا، تو یہ مزید بڑھ جائے گی۔ مالی سال 23-2022 میں دفاعی پیداوار کی موجودہ قیمت مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے، پہلے یہ تعداد 95,000 کروڑ روپے تھی۔

حکومت دفاعی صنعتوں اور ان کی انجمنوں کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے ، تاکہ انہیں درپیش چیلنجز کو دور کیا جا سکے اور ملک میں دفاعی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔ کاروبار کرنے میں آسانی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے متعدد پالیسی اصلاحات کی گئی ہیں، بشمول ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کا سپلائی چین میں انضمام۔


ان پالیسیوں کی وجہ سے، صنعتیں، بشمول ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس، دفاعی ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ میں آگے بڑھ رہی ہیں اور پچھلے 7-8 سالوں میں حکومت کی طرف سے صنعتوں کو جاری کیے گئے دفاعی لائسنسوں کی تعداد میں تقریباً 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان اقدامات سے ملک میں دفاعی صنعتی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو فروغ ملا ہے اور روزگار کے زبردست مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔