عوام کووڈ کے تمام ضابطوں پر عمل پیرا ہوں: نریندر مودی

پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا کہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر آیئے ہم سب ماسک لگا کر، مستقل ہاتھ دھو کر اور حسب ذیل دیگر ضابطوں پر عمل کرنے سمیت تمام ممکنہ احتیاط کرکے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ پر توجہ دیں۔

نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کورونا وبا (کووڈ- 19) سے لڑنے کے لیے عوام سے کووڈ کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔ مودی نے کہا کہ ماسک پہننے، بہ ضابطہ طور پر ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاط سمیت تمام ممکنہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے‘۔

عالمی یوم صحت کے موقع پر پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا، کہ ’صحت کے عالمی دن کے موقع پر آیئے ہم سب چہرے پر ماسک لگا کر، مستقل ہاتھ دھو کر اور حسب ذیل دیگر ضابطوں پر عمل کرنے سمیت تمام ممکنہ احتیاط کرکے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ پر توجہ دیں‘۔ ساتھ ہی ساتھ فٹ رہنے اور ٹیکہ لگوانے کے عمل کو مضبوط کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں‘۔


ٹوئٹر کے ذریعے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’حکومت ہند آیوشمان بھارت اور پی ایم جن اوشدھی یوجنا سمیت بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ تاکہ لوگوں کے لیے اعلیٰ معیاری اور سستی حفظان صحت کی سہولتیں آسانی سے میسر ہوسکیں اور سبھی کے لیے طبی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہندوستان کووڈ-19 کے خلاف اپنی جنگ کو مستحکم کرنے کے خاطر دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھی چلا رہا ہے‘۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’صحت کاعالمی دن ایک ایسا دن ہے جو ہمیں ان سبھی لوگوں کی ستائش اور شکریہ ادا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو ہمارے اس کرہ ارض کو صحت مند بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دن بھی ہے جب ہم حفظان صحت میں تحقیق اور اختراع کو تعاون دے کر اپنے عزئم کو دہراتے ہیں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔