راجدھانی دہلی میں دھند کا راج! سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار، دو کا رخ موڑ دیا گیا، حد نگاہ 200 میٹر سے کم
قومی راجدھانی دہلی میں دھند مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہاں صبح و شام لوگوں کی آمد و رفت مشکل ہو گئی ہے اور اس نے پروازوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے
نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں دھند مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہاں صبح و شام لوگوں کی آمد و رفت مشکل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دھند نے پروازوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر منگل (27 دسمبر) کی صبح حد نگاہ 200 میٹر سے بھی کم ہو گئی، جس کے سبب کم از کم 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور دو کا رخ موڑ دیا گیا۔
ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق، سپائس جیٹ کی پرواز کا رخ تقریباً 11:45 بجے اور انڈیگو کی پرواز کا رخ 2:15 بجے جے پور کی جانب موڑ دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گھنی دھند کی وجہ سے یہ پہلا موقع تھا جب پروازوں کا رخ موڑا گیا۔ اس دوران حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی تھی۔ اس کے پیش نظر راجکوٹ سے دہلی جانے والی فلائٹ کو بھی جے پور کی طرف موڑا گیا۔ اس کے علاوہ دوحہ سے دہلی آنے والی پرواز کو بھی جے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔
خیال رہے کہ حد نگاہ اگر 50 میٹر بھی ہو تو بھی پرواز ایئرپورٹ پر اتر سکتی لیکن اسے اس وقت تک روانہ نہیں جاتا جب تک رن وے کے قریب حد نگاہ 125 میٹر نہ ہو۔ جس کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ عہدیدار نے کہا کہ ہوائی اڈے پر صبح 3.30 بجے سے 7.30 بجے کے درمیان حد نگاہ سب سے زیادہ خراب تھی، جو صرف 50 میٹر کے دائرے میں تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔