نہرو کی 54 ویں برسی پر ملک بھر میں خراج عقیدت پیش
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر کے پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ کانگریس صدر راہل گاندھی اپنے نانا کی سمادھی ’شانتی ون‘ پر پہنچے اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔
ملک کے پہلے وزیر عظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آج 54 ویں برسی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر پرنب مکھرجی سمیت متعدد بڑے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
جواہر لال نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو ہوئی تھی جب کہ انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح ٹوئٹ کر کے پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر کانگریس کے صدر راہل گاندھی اپنے نانا جواہر لال نہرو کی سمادھی ’شانتی ون‘ پر پہنچے اور خراج عقیدت پیش کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔