سیلاب سے ملک بھر میں بھاری تباہی، ہلاک شدگان کی تعداد 250 ہوئی، 50 افراد لاپتہ

ملک بھر میں ہو رہی بارشوں سے کئی علاقوں میں زبردست سیلاب آیا ہوا ہے جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 50 دیگر لاپتہ ہیں۔ سیلاب کی صورت حال میں اب تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر راحت وبچاؤ مہم میں مصروف ہے۔

بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئےہیں اور زیادہ تر لوگوں کو راحت کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ فوج سمیت مختلف سلامتی اور بچاؤ ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کاموںمیں مصروف ہیں۔ پانی کم ہونے سے ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے لوگ اپنے اپنے گھروں کی جانب لوٹنے لگے ہیں۔ کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور تودہ گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔


کیرلہ میں اب تک 108، کرناٹک میں 54، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ اور اڈیشہ میں آٹھ آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں زبردست بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

کیرالہ اور کرناٹک میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے تودہ گرنے کے واقعات کے بعد سے 49لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ کیرالہ میں 37 لوگوں کےملبے میں دبے ہونے کااندیشہ ہے جبکہ کرناٹک میں 15 لوگ لاپتہ ہیں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Aug 2019, 9:10 AM