آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین، ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی، لاکھوں افراد متاثر

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بلیٹن میں کہا گیا کہ اودلگری ضلع میں ایک شخص کی موت کے بعد رواں سال سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

گوہاٹی: آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین رہی، تاہم متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی آئی ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری بلیٹن میں دی گئی۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اودل گری ضلع کے کھیراباری ریونیو علاقے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جس سے رواں سال سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی۔

بارپیٹا ضلع کے سرتھے باری ریونیو علاقہ سے ایک اور شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصوہل ہوئی۔ کامروپ، تمول پور، ہیلاکنڈی، ادلگوری، ہوجائی، دھوبری، بارپیٹا، وشوناتھ، نلباری، بونگائیگاؤں، بکسا، کریم گنج، جنوبی سلمارہ، گولپارہ، درنگ، باجالی، ناگؤں اور کچھار اضلاع میں مجموعی طور پر 390491 لوگ متاثر ہیں۔ جمعرات کو 19 اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 409300 تھی۔

کریم گنج سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے، جہاں 240477 لوگ سیلابی پانی سے نبردآزما ہیں۔ اس کے بعد درانگ میں 61389 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔