بہار: ذات پر مبنی تقاریب کا سیلاب، بی جے پی ’امبیڈکر سماگم‘ اور جنتا دل یو ’انتہائی پسماندہ ریلی‘ کی کر رہی تیاری

اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخاب کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیاں اب اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں یا پھر مخالفین کے ووٹ بینک میں سیندھ لگانے کی کوشش میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بہار میں سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ ذات پر مبنی ووٹرس کو لبھانے کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری/سروے کے نمبرات جاری کیے جانے کے بعد جنتا دل یو کے ’بھیم سنسد‘ منعقد کرنے کے بعد اب بی جے پی نے 7 دسمبر کو ’امبیڈکر سماگم‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں جنتا دل یو نے بھی جنوری میں کرپوری جینتی پر ’انتہائی پسماندہ ریلی‘ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

بی جے پی ترجمان یوگیندر پاسوان کہتے ہیں کہ بی جے پی بھیم راؤ امبیڈکر کے ’مہاپری نروان دیوس‘ کو لے کر پٹنہ میں ’امبیڈکر سماگم‘ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس میں صحیح معنوں میں ویسے ہی لوگ شامل ہوں گے جو بابا صاحب کے مرید ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دلتوں کے نام پر اور امبیڈکر جی کے نام پر سیاست تو خوب ہوئی، لیکن حقیقی معنوں میں اب امبیڈکر جی کے خوابوں کو پورا کرنے کا کام ہو رہا ہے۔


اس سے قبل جنتا دل یو نے پٹنہ میں ’بھیم سنسد‘ منعقد کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ اس پروگرام کی کامیابی کے بعد جنتا دل یو اب انتہائی پسماندہ طبقہ کی بڑی ریلی کرنے جا رہا ہے۔ یہ انعقاد 24 جنوری کو جَن نایک کرپوری ٹھاکر کی 100ویں جینتی پر ہوگا۔ اس میں ریاست بھر سے انتہائی پسماندہ سماج کے لوگوں کو یکجا کیا جائے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخاب کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیاں اب اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں یا پھر مخالفین کے ووٹ بینک میں سیندھ لگانے کی کوشش میں ہیں۔ ایسے میں بی جے پی اور جنتا دل یو دلت اور پسماندہ سماج کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔