ایک ماہ بعد ہوائی مسافروں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ
دوسری لہر کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں کمی کی اہم وجہ مسافروں میں انفیکشن کا خوف اورکئی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فضائی مسافروں کے لئے لگائی گئی سخت شرائط۔
گھریلو راستوں پر فضائی مسافروں کی تعداد ایک بار پھر ہفتہ کو ایک لاکھ کے پارپہنچ گئی ہے۔کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران سفرکرنے والوں کی یومیہ تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے بھی کم رہ گئی تھی۔ کم ازکم ایک ماہ بعد یہ اعدادوشمار ایک لاکھ کے پار پہنچ پایا ہے۔
وزارت شہری ہوا بازی کے ذریعہ کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز 1124 پراوزوں میں 107371 مسافر اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہوئے۔ وبائی امراض کی دوسری لہر کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں کمی دو اہم وجوہات کی بناء پر تھی، مسافروں میں انفیکشن کا خوف اورکئی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فضائی مسافروں کے لئے لگائی گئی سخت شرائط۔
پچھلے سال 25 مارچ سے دوماہ کے لئے ملک میں باقاعدہ مسافر پروازیں پوری طرح بند تھیں۔ اس کے بعد 25 مئی 2020 سے گھریلوراستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔ فروری 2021 تک ہرماہ مسافروں کی تعداد بڑھتی رہی۔ فروری میں یہ تعداد 78.27 لاکھ پرپہنچ گئی ۔ وبا کی دوسری لہر کی آہٹ سے مارچ میں معمولی گراوٹ کے ساتھ یہ تعداد 78.22 لاکھ پرآگئی تھی۔ اپریل میں وبا کی خطرناک شکل لیتے ہی اس میں 27 فیصد کی کمی درج کی گئی۔
فروری 2021 میں روزانہ اوسطاً دولاکھ 80 ہزار لوگوں نے ہوائی سفرکیا تھا۔ کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کے سبب فروری میں یہ تعداد کم ہوکر 1.91 لاکھ کے قریب رہ گئی تھی۔ مئی کے سرکاری اعدادوشمار آنا باقی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔