ایران: مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنے پر خواتین کو قید کی سزائیں

ایران کی ایک مقامی انقلاب عدالت نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والی 5 خواتین کو قید کی سزا سنائی ہے، پانچوں طالبات کو تہران کی کرجک جیل سے بدنام زمانہ عقوبت خانے ’ایفین‘ منتقل کردیا گیا ہے۔

ایران میں بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں خواتین نے بھی حصہ لیا تھا۔
ایران میں بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں خواتین نے بھی حصہ لیا تھا۔
user

قومی آواز بیورو

ایران میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق عدالت نے 19 سالہ صباکرد افشاری، 23 سالہ یاسمین آریانی، نیلوفر ہمافر، مجدہ رجبی اور آذر حیدری کو 2 اگست کو مہنگائی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کرنے کی پاداش میں قید کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والی پانچوں طالبات کو تہران کی کرجک جیل سے بد نام زمانہ عقوبت خانے ’ایفین‘ منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض خواتین کو چھ اور بعض کو ایک سال تک قید کی سزا کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجدہ رجبی اور نیلو فرھما فر کو چھ چھ ماہ جب کہ یاسمین آریانی، آذر حیدری اور صبا کرد افشاری کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ پانچوں طالبات تہران میں ایک تھیٹر کی عمارت کے سامنے مہنگائی کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک ہوئی تھیں۔ اس مظاہرے میں مظاہرین نے مہنگائی پر ذرائع ابلاغ کی خاموشی اور اصلاح پسند صحافتی حلقوں کی طرف سے سکوت اختیار کرنےکی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2018, 4:09 PM