عتیق اور اشرف کے قتل معاملہ میں پانچ پولیس اہلکار معطل، فرض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر ہوئی کارروائی
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ عتیق اور اشرف قتل معاملہ میں شاہ گنج تھانہ کے ایس ایچ او اشونی کمار سنگھ، ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبلوں کو بدھ کے روز معطل کر دیا گیا۔
الہ آباد: عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملہ میں تھانہ انچارج شاہ گنج اشونی کمار سنگھ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بادی النظر اس معاملہ میں لاپرواہی برتنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس کے ایک افسر نے اطلاع دی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ عتیق اور اشرف قتل معاملہ میں شاہ گنج تھانہ کے ایس ایچ او اشونی کمار سنگھ، ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبلوں کو بدھ کے روز معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پائے جانے پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔
خیال رہے کہ مبینہ گینگسٹر اور سیاست داں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا پولیس حراست میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ انہیں پولیس کی جانب سے طبی معائنہ کے لیے کولون اسپتال کے احاطہ میں لے جایا جا رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔