منی بس اور ٹرالے کے ٹکرا جانے سے پانچ لوگوں کی موت، 12 زخمی

راجستھان میں جودھپور ضلع کے باپ تھانہ علاقہ میں آج صبح منی بس اور ٹرالے کے ٹکراجانے سے دو خواتین سمیت پانچ لوگوں کی موت اور تین خواتین و چھ بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جودھپور: راجستھان میں جودھپور ضلع کے باپ تھانہ علاقہ میں آج صبح منی بس اور ٹرالے کے ٹکراجانے سے دو خواتین سمیت پانچ لوگوں کی موت اور تین خواتین و چھ بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہلی کے یہ لوگ گھومنے کے لے جیسلمیر جارہے تھے کہ صبح تقریباً سات بجے قومی شاہراہ نمبر گیارہ پر علاقہ کے گاڈنا گاوں کے نزدیک انکی منی بس سامنے سے آرہے ٹرالر سے ٹکراگئی۔ حادثہ میں دو خواتین سمیت پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حادثہ میں تین خواتین اور چھ بچوں سمیت 12زخمیوں کو موقع پر پہنچی پولیس نے گاوں والوں کی مدد سے بڑی مشقت کے بعد منی بس سے باہر نکال کر باپ اسپتال میں داخل کرایاں جہاں سے سنگین طورپر زخمیوں کو بیکانیر بھیج دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دہلی کے رہنے والے یہ چار کنبے جیسلمیر گھومنے جارہے تھے۔ دونوں گاڑیوں کے ٹکراجانے سے سڑک پر آرہا ایک ٹرک بھی اچانک بریک لگانے سے پلٹ گیا۔

مرنے والوں میں منسی کا ڈرائیور فاروق بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مرنے والوں میں وکاس روہیلا، جیوندر چودھری، پوجا پنچال اور ایک دیگر خاتون شامل ہے۔

حادثہ پر گورنر کلراج مشر، وزیراعلی اشوک گہلوت، سابق وزیراعلی وسندھرا راجے، مرکزی وزیر کیلاش چودھری، سابق نائب وزیراعلی سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔