واٹس اپ گروپ کے ذریعہ ممتا بنرجی کے گھر پر حملہ کرنے کیلئے اکسانے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

مبینہ طور پر اس گروپ کو پیغامات اور صوتی پیغامات بھیجے گئے تھے جس میں سب کو وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کرنے کے لیے جمع ہونے کو کہا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کالی گھاٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے گھر پر حملہ کرنے اور واٹس ایپ گروپ پر اشتعال پھیلانے کے الزام میں بانسدرونی تھانے کی پولیس نے گروپ کے دو ایڈمن سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان پانچوں افراد کو بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پانچ افراد نےوی وانٹ جسٹس کے نام سے واٹس ایپ گروپ کھولا تھا۔ مبینہ طور پر اس گروپ کو پیغامات اور صوتی پیغامات بھیجے گئے تھے جس میں سب کو وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کرنے کے لیے جمع ہونے کو کہا گیا تھا۔ ان پانچ افراد پر اس سلسلے میں دوسروں کو اکسانے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے پانچ افراد شبھم سین شرما، ورشا گھوش، کرشنا گھوش اور گروپ کے دو ایڈمن اریجیت ڈے اور سواگت بنرجی ہیں۔


ان پانچوں پر سماج میں نفرت اور بداعتمادی کا ماحول پیدا کرنے، ریاست کی حکمراں جماعت اور دوسروں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ پانچ افراد کا برتاؤ ہم آہنگی کے خلاف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔