اویسی کی رہائش گاہ پرتوڑ پھوڑ، پانچ گرفتار
اویسی نے کہا کہ انتہا پسندغنڈوں نے میری دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کی بزدلی مشہور ہے۔ وہ لوگ ہمیشہ کی طرح اکیلے نہیں بھیڑ میں آئے ۔
دہلی پولیس نے منگل کے روز اشوک مارگ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کے معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا۔
نئی دہلی ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر پولیس دیپک یادو نے بتایا کہ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان اویسی کے بیانات سے ناراض تھے۔ یہی وجہ ہے کہ مظاہرین اس کے گھر پہنچے اور توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو پی سی آر کے ذریعے مسٹر اویسی کی رہائش گاہ کی توڑ پھوڑ کا پتہ چلا۔ جب پولیس پہنچی تواس نے دیکھا کہ مظاہرین نے مین گیٹ اور گھر کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد نے ہندو سینا کے رکن ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
مسٹر اویسی نے ٹویٹ کیا ، ’’ انتہا پسندغنڈوں نے آج میری دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کی بزدلی مشہور ہے۔ وہ لوگ ہمیشہ کی طرح اکیلے نہیں بھیڑ میں آئے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا جب میں گھر پر نہیں تھا۔ وہ لوگ کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے لیس تھے۔ انہوں نے میرے گھر پر پتھر برسائے اور میرے نام کی تختی کو تباہ کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔