ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہو رہی FirstSalary#، بڑی ہستیاں بتا رہے اپنی پہلی تنخواہ

فلم ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں بتایا ہے کہ وہ 18 سال کے تھے جب ساتویں درجہ کے طالب علم کو پڑھا کر 80 روپے کمائے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آج کل ٹوئٹر پر کچھ نہ کچھ نیا اور دلچسپ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا ہوا نظر آ جاتا ہے، اور سبھی اس ٹرینڈ کے مطابق اپنے تجربات شیئر کرنے لگتے ہیں۔ تازہ ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ پہلی تنخواہ سے جڑی ہوئی ہے جو کہ FirstSalary# کے نام سے ٹرینڈ ہو رہی ہے۔ اس کے تحت معروف و مشہور ہستیوں کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر موجود عام لوگ بھی اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ اب تک بالی ووڈ، پالیٹکس اور جرنلسٹ طبقہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے جڑے کئی افراد اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں کھل کر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

فلم ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں بتایا ہے کہ وہ 18 سال کے تھے جب ساتویں درجہ کے طالب علم کو پڑھا کر 80 روپے کمائے تھے۔ اسی طرح مشہور ریڈیو جوکی (آر جے) رونق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ 3 ہزار روپے تھی جو انھیں 17 سال کی عمر میں ملی تھی۔ ہندوستانی فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) انوپ ورما نے بھی اپنی پہلی تنخواہ کا تذکرہ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ 23 سال کی عمر میں انھیں ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے پہلی بار 13500 روپے بطور تنخواہ ملی تھی۔


دراصل ٹوئٹر پر پہلی سیلری یعنی تنخواہ کے بارے میں بات کرنے کا سلسلہ بنگلورو سے شروع ہوا ہے جہاں ایک ٹوئٹر یوزر نے لوگوں سے اپنی پہلی تنخواہ کی تفصیل پوسٹ کرنے کے لیے کہا۔ یوزر نے پہلی تنخواہ ملنے کے وقت کی عمر، ذریعہ اور رقم کا تذکرہ کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ فرسٹ سیلری ٹرینڈ کرنے لگا۔ لیڈروں سے لے کر نوکرشاہوں اور کئی معروف ہستیوں اور ملک بھر کے کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر ان تین پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔ کئی نے یہ بھی بتایا کہ یہ ان کے لیے کتنا معنی رکھتا تھا۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کچھ اہم لوگوں کے ٹوئٹس جن میں ان کی پہلی تنخواہ کا تذکرہ کیا گیا ہے...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔