پہلا ٹی-20: بارش سے متاثر میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 4 رن سے ہرایا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا دورے پر ہے اور یہاں کے گابا میدان پر ٹی-20 سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلا جارہا ہے، ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

21 Nov 2018, 5:21 PM
پہلا ٹی-20: آسٹریلیا نے ہندوستان کو 4 رن سے ہرایا

ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کی 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز کے پہلے مقابلہ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 5 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے 17 اوور میں 158 رن بنائے تھے لیکن بارش سے میچ کے بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہندوستان کو 174 کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا۔

جواب میں ہندوستان کی ٹیم 17 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 169 رن ہی بنا سکی اور آسٹریلیا نے اسے 4 رن سے ہرا دیا۔

قبل ازیں، ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا لیکن بارش کی وجہ سے 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر میچ روکنا پڑا۔ میچ روکے جانے کے وقت تک آسٹریلیا تین وکٹ پر 153 رن بنا چکا ہے۔ آل راؤنڈر گلین میکس ویل 46 رن اور مارکس اسٹوئنس 31 رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگ کا آغاز کئے جانے کے بعد خلیل احمد نے ڈی آرکی شارٹ (7) کو کلدیپ یادو کے ہاتھوں کیچ کراکر جلد ہی ہندوستان کو پہلا وکٹ دلا دیا۔ کپتان آرون فنچ نے 27 رن اور کرس لن نے 37 رن بنائے اور دوسرے وکٹ کے لئے 40 رن کی شراکت داری کی لیکن کلدیپ نے اس بار فنچ کو خلیل کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

اس کے بعدلن بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں چائنا مین گیند باز کلدیپ نے اپنی ہی گیند پر کیچ اور بولڈ کیا۔ لن نے 20 گیندوں میں ایک چوکا اور چار چھکے لگاکر تیزی سے رن حاصل کئے۔ اس کے بعد میکسویل اور اسٹوئنس نے چوتھے وکٹ کےلئے 78 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری سے ٹیم سنبھالا لیکن 17 ویں اوور کی پہلی گیند کے بعد بارش سے میچ روکنا پڑا۔

21 Nov 2018, 5:18 PM
رشبھ پنت آؤٹ، ہندوستان کو جیت کیلئے 8 گیندوں میں 17 رن درکار

رشبھ پنت 20 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں انہیں انڈریو ٹائے کی گیند پر جیسن نے کیچ کیا۔ ہندوستان کو اب جیت کے لئے 9 گیندوں میں 17 رنوں کی درکار ہے۔

21 Nov 2018, 5:12 PM
ہندوستان کو جیت کیلئے 12 گیندوں میں 24 رن درکار

ہندوستان کو جیت کے لئے اب 12 گیندوں میں 24 رن درکار ہیں۔ رشبھ پنت 20 اور دینیش کارتک 21 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو 17 اوور کا کر دیا تھا تھا۔


21 Nov 2018, 4:55 PM
کوہلی کے بعد بھی دھون بھی آؤٹ، ہندوستان کا اسکور 139/4

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 174 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے چار کھلاڑی کھو دئے ہیں۔ ہندوستان کا اسکور 14 اووروں کے بعد 139 رن ہے۔ شکھر دھون نے آؤٹ ہونے سے قبل شاندار بلے بازی کی اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 79 رن بنائے۔

21 Nov 2018, 3:53 PM
پہلا ٹی-20 بارش سے متاثر، 17-17 اوور کا ہوا میچ

ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا میں برسبین کے گابا میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ باتش کی وجہ سے میچ 17-17 اوور کا کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے 17 اوور میں 4 وکٹ گنوا کر 158 رن بنائے اور جیت لئے ہندوستان کو 174 رنوں کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا۔

گلین مکسویل نے 24 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے 27 جبکہ کرس لن نے 37 رنوں کا تعاون کیا۔

ہندوستان کے گیندباز کلدیپ یادو نے 2 جبکہ خلیل احمد اور بمراہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ بھونیشنور کمار سب سے کفائتی گیندباز ثابت ہوئے اور انہوں نے 3 اوور میں محض 15 رن خرچ کئے۔ ادھر کرونال پانڈیا سب سے مہنگے گیندباز رہے اور انہوں نے 4 اوور میں 55 رن خرچ کر ڈالے۔


21 Nov 2018, 3:02 PM
میکسویل کی زبردست بلےبازی

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کے لئے اننگ کی شروعات کپتان ایرون فنچ اور ڈی آرکی شارٹ نے کی۔ آسٹریلیا نے 16.1 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 153 رن بنا لئے ہیں۔ اس وقت بارش کی وجہ سے میچ کو روکا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ روکے جانے سے قبل میکس ویل نے اپنی زبردست بلے بازی سے طوفان لا دیا۔ انہوں نے 23 گیندوں میں 46 رن بنائے۔ ادھر مار اسٹائنس نے بھی 18 گیندوں میں 31 رن بنا لئے ہیں۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 69 رن کا تعاون کیا۔ آسٹریلیا نے 7.3 اوور میں اپنے 50 رن پورے کر لئے۔ اس کے بعد 12.5 اوور میں ہی 100 رن کا ہدف پار کر لیا۔ میچ کو بارش سے متاثر ہو جانے کی وجہ سے کم اوور کا کر دیا گیا ہے۔

21 Nov 2018, 2:04 PM
خلیل نے اپنی پہلی ہی گیند پر دلائی ہندوستان کو کامیابی

ہندوستان کے نوجوان گیند باز خلیل احمد نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ہندوستان کو کامیابی دلائی اور آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دے دیا۔ آرکی شارٹ چھکا مارنے کی کوشش میں کلدیپ کے ہاتھوں لپکے گئے، انہوں نے 7 رن بنائے تھے۔ پہلے وکٹ کے لئے انہوں نے کپتان فنچ کے ساتھ 25 گیندوں میں 24 رن کی شراکت داری کی۔ حالانکہ کہ اس سے پہلے بمراہ کی گیند پر وراٹ کوہلی نے ایرون فنچ کا کیچ چھوڑ دیا تھا۔

ہندوستانی کو دوسری کامیابی کلدیپ یادو نے دلائی۔ آسٹریلیا اس وقت 10 اوور میں 75 رن بنا کر کھیل رہا ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔


21 Nov 2018, 2:00 PM
ہندوستان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع

برسبین: ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا دورے پر ہے اور یہاں کے گابا میدان پر ٹی-20 سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا تاریخ رقم کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔ اگر ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلے ٹی-20 میں جیت حاصل کر لیتی ہے تو آسٹریلیائی زمین پر یہ ان کی لگاتار پانچویں ٹی-20 میچ کی جیت ہوگی اور ایسا پہلے کسی دوسرے ملک کی ٹیم کبھی نہیں کر پائی ہے۔

ہندوستان نے 2012 میں آسٹریلیائی دورے پر ٹی-20 کا آخری میچ جبکہ 2015-16 دورے پر ٹی-20 سیریز کے تینوں مقابلہ جیتے تھے۔ کپتان کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے حوصلے بلند ہیں جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کو حال ہی میں شرم ناک ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کی فکر کپتان ایرون فنچ کو بھی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔