امیر خسرو کا پہلا ورچوئل عرس آج

امیر خسرو اپنے عہد کے عظیم بادشاہوں کے درباری ہونے کے ناطے ، ان کی صلاحیتوں کا مقابلہ شاید ہی کبھی کیا جاتا تھا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کوویڈ 19 وبائی بیماری کے درمیان ، صوفی سنت امیر خسرو کی 716 ویں برسی کی یا د میں ریختہ صوفی نامہ ورچوئل عرس منعقد کرے گا۔ حضرت امیر خسرو کا 716 واں عرس آج11 جون کو آن لائن منایا جائے گا کیونکہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء ان دنوں زایرین کے لئے بند ہے - ایک ایسی جگہ جہاں سے ساری دنیا قوالوں کو دیکھتی ہے ،جو ایک ساتھ مل کر ان کے کلام کو موسیقی کےساتھ پیش کرتے ہیں اور عرس کو مناتے ہیں۔

آن لائن عرس کی تقریب میں ہندوستان کے مختلف گوشوں سے 15 سے زائد نامور قوال شامل ہوں گے اور عظیم صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ امیر خسرو مشہور اور مقبول صوفی شاعر تھے۔ ہرسال دنیا بھر کے قوال ان کے کلام کو موسیقی کےساتھ پیش کرتے ہیں اور دہلی کے قلب میں واقع حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر عرس کا اہتمام کرتے ہیں۔


امیر خسرو فارسی زبان کے ماہر تھے اور اس میں اکثر اپنے اشعار کہتے تھے۔ چودہویں صدی کے مشہور شاعر نے 72 سال کی عمر میں جنت کی راہ اختیار کی۔ اپنے عہد کے عظیم بادشاہوں کے درباری ہونے کے ناطے ، ان کی صلاحیتوں کا مقابلہ شاید ہی کبھی کیا جاتا تھا۔

صوفی نامہ(sufinama.org) ، چار سو سالوں پر مشتمل صوفی تصنیف اور فلسفے کے تحفظ اور تبلیغ کے لئے ریختہ فاؤنڈیشن کا اقدام ہے جس نے امیر خسرو کے 716 ویں عرس کے آن لائن جشن کا اہتمام کیا ہے تاکہ پیروکاران اور مریدین ان تقریبات سے محروم نہ رھیں۔ حضرت نظام الدین اولیا درگاہ میں ہر سال یہ پورے شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوتا ہے، لیکن اس سال درگاہ کمیٹی (آزادی کے بعد پہلی بار) نے کوویڈ 19 کے درمیان سماجی فاصلاتی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے 30 جون تک مزار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوفی نامہ حضرت امیر خسروکے کام کا سب سے بڑا آن لائن مجموعہ ان کےفارسی غزلوں کا ترجمہ فراہم کرتا ہے۔ اس ورچوئل جشن کے لئے ، صوفی نامہ نے نامور قوالوں کو ای-دعوت دی ہے تاکہ وہ براہ راست ا پنے فن کا مظاہرہ کریں اور عظیم صوفی بزرگ کوخراج عقیدت پیش کریں۔ ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے مختلف مقامات کے 15 سے زائد قوالول ، جیسے آگرہ ، بھوپال ، دیوا شریف ، لکھنؤ ، جے پور، وغیرہ کے لوگ اس دلی ای میلے میں شریک ہوں گے۔ عشق اور ثقافتی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے، ای عرس کا آغاز ایسے ہی ہوگا جیسے برسوں سے درگاہ میں ہوا ہے اور رنگ کے ساتھ اختتام پذیرہوگا۔

اس پہل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، بانی ریختہ فاؤنڈیشن سنجیو صراف نے کہا کہ دنیا امیر خسرو کی مقروض ہے - ایک صوفی فلسفی ، موسیقار ، شاعراور اسکالر ، جس نے غزل کے انداز کو بھی گلوکاری سے متعارف کرایا۔ ورچوئل عرس کا جشن ریختہ کا ہے اورصوفیانہ کےعظیم صوفی سنت کو ان کی 716 ویں برسی منانے کے لئے خراج تحسین ہے۔


فنکاروں میں سے کچھ راجو مرلی ، لیجنڈری مرلی قوال کے بیٹے ، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے وارثی برادران، دانش حسین بدایونی ، اففان وارثی ،شاہد نیازی اور غلام وارث قوال شامل ہیں۔ آن لائن پروگرام میں پروفیسر اخلاق آہن کی گفتگو کا بھی مشاہدہ ہوگا جو خسرو اور داستان گو سید ساحل آغا کے بارے میں سامعین کو متعارف کرایں گے جو بعد میں حضرت امیر خسرو کی داستانیں بیان کریں گے۔ امیر خسرو کے ورچوئل عرس کا پریمیئر 11 جون کو شام 8 بجے ہوگا:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔