جموں میں بھیانک آتشزدگی 30 جھونپڑیاں خاکستر

حکام نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم از کم 30جھونپڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس نے آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مراٹھا محلہ ترکوٹا نگر میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران کم از کم 30جھونپڑیاں خاکستر ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام جموں ریلوے اسٹیشن جموں کے نزدیک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً درجنوں جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈایمرجنسی ، پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے وسیع العریض علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


حکام نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم از کم 30جھونپڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس نے آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔