دہلی کے بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگی، عمارت سے کئی نوزائیدہ بچوں کے مارے جانے کی خبر

دہلی کے وویک وہار میں واقع بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ بچے کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے وویک وہار میں واقع بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ چھوٹے بچوں  کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ واضح رہےاب  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے اس عمارت سے کئ نوزائیدہ بچوں کو بچا لیا  ہے، جب کہ کئی بچے مارے گئے اور جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بیبی کیئر سنٹر میں آگ لگنے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ  رات تقریباً 11.30 بجے آئی ٹی آئی، بلاک بی، وویک وہار علاقے میں واقع بیبی کیئر سنٹر سے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد 9 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ بعد ازاں اطلاع کی بنیاد پر مزید گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔


اہلکار نے بتایا کہ ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت سے 11 نوزائیدہ بچوں کو بچا لیا۔ ڈی ایف ایس کے سربراہ اتل گرگ کے مطابق آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آکسیجن سلنڈر غیر قانونی طور پر بھرے ہوئے تھے جس کی وجہ سے آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔