مفرور اقتصادی مجرم وجے مالیہ کے خلاف چیک باؤنس معاملہ میں ایف آئی آر درج
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے عدالت کی ہدایت کے بعد وجے مالیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 174اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے مفرور اقتصادی مجرم وجے مالیہ کے خلاف چیک باؤنس معاملہ میں خصوصی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایک تازہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ راؤوز ایونیو کی عدالت میں سماعت جاری تھی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم اس کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں۔ اس کے بعد عدالت نے دہلی پولیس کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے عدالت کی ہدایت کے بعد وجے مالیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 174اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر نئی دہلی ضلع کے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے وجے مالیہ پر چیک باؤنس کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملہ کی عدالت میں سماعت جاری تھی۔
دہلی پولیس نے اب ایف آئی آر درج کی ہے، جو وجے مالیہ کے خلاف ایک نیا کیس بن گیا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 174 اے میں کہا گیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کے احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر قصوروار پائے جانے پر 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔