ہندوستان کا سب سے بڑا ’بلڈ بینک‘ بنا رہے ہیں فلم اداکار سونو سود

سونو سود کا کہنا ہے کہ ہر سال ملک میں 12000 مریض وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔ ’سونو فار یو‘ ایپ کے ذریعہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے 20 منٹ کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔

سونو سود / آئی اے این ایس
سونو سود / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سونو سود ہندوستان کاسب سے بڑا بلڈبنک بنا رہے ہیں۔ دراصل سونو سود ’سونو فار یو‘ نامی ایک بلڈ بنک ایپ شروع کررہے ہیں جس کے بارے میںیہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا بلڈ بنک ہوگا۔ اس ایپ کا مقصد مقصد خون عطیہ دہندگان کو ایسے لوگوں سے منسلک کرنا ہے جنھیں خون کی اشد ضرورت ہے۔ اس ایپ کی وجہ سے وہ فوری طور پر خون عطیہ دہندگان کی تلاش کرسکتا ہے اور درخواست بھیج سکتا ہے۔

سونو سود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ہزار افراد خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔ آپ بیس منٹ میں کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔ کسی کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ویڈیو میں خون عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’آئیے جان بچاتے ہیں۔ آپ کا اپنا بلڈ بینک جلد آرہا ہے‘‘۔


سونو سود نے بتایا کہ ’سونو فار یو‘ ایپ لانے کا خیال میرے اور میرے دوست جانسن کا ہے ۔ لوگوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے اور اسے فوری طور پر پورا کرنا ہوتا ہے۔ ہم اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور پھر ہمیں اس کے لئے رسپانس ملتا ہے۔ لہذا ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم یہ کام ایپ کے ذریعہ کریں۔ کسی خاص بلڈ گروپ کے خون کی تلاش میں بلڈ بینک جانے اور خون حاصل کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ نایاب بلڈ گروپ کے معاملے میں تو مزید وقت لگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ملک میں 12000 مریض وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے 20 منٹ کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔