انکم ٹیکس ریٹرن اب 31 دسمبر 2021 تک داخل کرسکتے ہیں

محکمہ کا نیا پورٹل مکمل طور پر ٹھیک کام نہیں کر رہا ہےجس کی وجہ سے ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے والی کمپنی انفوسیس بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کے لئے ایک راحت کی خبر ہے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2021-22 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 31 دسمبر 2021 تک کردی ہے۔

سی بی ڈی ٹی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف طرح کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔


عام طور پر ، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے ، لیکن اس سال نئے پورٹل کو شروع کرنے کے دن ، 7 جون سے ، سے ہی اس میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریٹرن داخل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن خود ان مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں ، لیکن اب تک پورٹل مکمل طور پر ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے والی کمپنی انفوسیس بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بڑی حد تک تکنیکی مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔