مرکزی حکومت کے دفاتر میں ایک دن چھوڑ کر آئیں گے 50 فیصد ملازمین

جو ملازم دفتر نہیں آئیں گے، وہ آپنے گھر سے فون اور دیگر مواصلات کے ذریعہ کام کے لئے دستیاب رہیں گے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرکزی حکومت نے كووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کی موجودگی کے بارے میں نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں جن میں 50 -50 فیصد ملازمین کو ایک دن چھوڑ کر اگلے دن دفتر بلانے اور دیگر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

عملے اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) کے ذریعہ آج یہاں جاری ایک حکم کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اور اس سے اعلی سطح کے افسران ہر کام کے دن میں دفتر آئیں گے۔ دفتر میں ڈپٹی سیکرٹری سے نیچے کی سطح کے ملازمین کو 50 - 50 فیصد کے حساب سے تقسیم کرکے انہیں ایک دن چھوڑ کر اگلے دن دفتر بلایا جائے گا۔ جو ملازم دفتر نہیں آئیں گے، وہ آپنے گھر سے فون اور دیگر مواصلات کے ذریعہ کام کے لئے دستیاب رہیں گے او ر ضرورت کے مطابق کام کرکے دیں گے۔


آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن 50 فیصد ملازمین کو دفتر بلایا جائے گا، انہیں بھی تین حصوں میں بانٹ کر بلایا جائے گا۔صبح نو بجے سے 5.30 بجے تک، صبح 9.30 بجے سے شام چھ بجے تک اور صبح دس بجے سے شام 6.30 بجے تک تین حصوں میں ملازمین کے آنے اور جانے کا وقت طے کیا گیا ہے۔عملے کی حاضری درج کرنے کے لئے بایومیٹرک سسٹم کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔