خوفناک سڑک حادثہ: یمنا ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی بس، 2 ہلاک، 10 زخمی

اتر پردیش کے آگرہ سے ایک ہولناک حادثے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ یمنا ایکسپریس وے کے کھنڈولی ٹول پلازہ کے قریب آج صبح 4 بجے ایک ڈبل ڈیکر بس لوہے کی سلاخوں سے لدے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے آگرہ ضلع سے گزرنے والے یمنا ایکسپریس وے کے کھنڈولی ٹول پلازہ کے قریب پیر کی صبح تقریباً 4 بجے ایک ڈبل ڈیکر بس لوہے کی سلاخوں سے لدے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور ایکسپریس وے کے کنارے کھڑے ٹریلر کو نہ دیکھ سکا اور اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔

مرنے والوں کی شناخت گوالیار کی ایک ٹریول کمپنی کی ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس کے ڈرائیور کے طور پر کی گئی ہے۔ بس دہلی سے گوالیار جا رہی تھی۔ کھنڈولی پولیس اسٹیشن کے انچارج امت کمار نے بتایا کہ بس میں 40 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 10 زخمی ہیں، جبکہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی مریضوں کو ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔


ہلاک ہونے والے ڈرائیوروں میں سے ایک کی شناخت 40 سالہ نریندر شرما کے طور پر کی گئی ہے، جو حادثے کے وقت بس چلا رہا تھا۔ دوسرا ڈرائیور، جس کی موت پچھلی سیٹ پر سوتے ہوئے ہوئی، اس کی شناخت 45 سالہ راکیش شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ 10 زخمیوں میں سے دو کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ آٹھ دیگر زیر علاج ہیں۔ حادثہ میں زخمی دہلی، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے رہنے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔