جلد ہی پاکستانی سپریم کورٹ میں نظر آئیں گی ’خاتون جسٹس‘

پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ ’’ ملک کی ضلع عدالتوں میں تقریباً 300 خاتون جج ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کم سے کم ایک یا دو خاتون جج جلد ہی سپریم کورٹ میں ہوں گی۔‘‘

پاکستانی سپریم کورٹ
پاکستانی سپریم کورٹ
user

یو این آئی

لاہور: پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس طرح اشارہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں سپریم کورٹ میں دو خاتون جسٹسوں کو شامل کیا جائے گا۔ آصف سعید کھوسہ نے اتوار کو لاہور میں ’خاتون جسٹس کانفرنس‘ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلع اور ہائی کورٹوں میں مقرر خاتون ججوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور اشارہ دیا کہ مستقبل قریب میں سپریم کورٹ میں دو خاتون جسٹسوں کو شامل کیا جائے گا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ’’ہماری خاتون ججوں نے اپنے فیصلوں کے ذریعہ سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے اور پیچیدہ معاملوں کو بخوبی حل کیا ہے۔‘‘ آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ’’ ملک کی ضلع عدالتوں میں تقریباً 300 خاتون جج ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کم سے کم ایک یا دو خاتون جج جلد ہی سپریم کورٹ میں ہوں گی۔ میرے پاس دو خاتون ججوں کے ناموں کی تجویز سپریم کورٹ کے لئے ہے اور اس پر غوروفکر کیا جارہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Dec 2019, 5:10 PM