دہلی میں گرمی کا احساس، یوپی بہار میں ٹھنڈ کی دستک، شمالی ہند کی 4 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ

موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے سبب ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو گیا ہے۔ دہلی میں کہرے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو ٹھنڈ کا احساس نہیں ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

user

قومی آواز بیورو

دہلی میں کہرے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے ابھی درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان بنا ہوا ہے، اس لیے ٹھنڈ کا احساس نہیں ہو رہا ہے، بلکہ مرطوب گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے سبب ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے جنوبی ہند کی 4 ساحلی ریاستوں میں آج سے 14 نومبر تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔

وہیں شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں ٹھنڈ نے دستک دے دی ہے۔ بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ میں صبح و شام گھنا کہرا چھانے لگا ہے جبکہ دہلی کے لوگوں کو ابھی ٹھنڈ کا انتظار ہے اور 15 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 14 نومبر تک کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، پڈوچیری میں بارش ہونے کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ کیرالہ کے ترواننت پورم، کولم، پتھانامتھٹٹا، الپوجھا، کوٹایم، ایرناکولم اور اڈوکّی ضلعوں کے لیے یلو ارلٹ جاری کیا گیا ہے۔ پڈوچیری کے ماہے، ینم، کرائیکل میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے کچھ حصوں میں بھی بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو کیرالہ-لکش دیپ ساحل پر مچھلی پکڑنے کے لیے نہیں جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ ان ریاستوں میں بارش کا اثر پورے ملک میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق لا لینا فعال ہونے سے اس سال ہندوستان خاص کر شمالی ہند میں معمول سے زیادہ ٹھنڈ پڑنے کی عالمی موسمیاتی تنظیم نے پیشین گوئی کی ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں بحرالکاہل میں لالینا فعال ہونے سے سمندر کی سطح ٹھنڈی ہوگی۔ پھر سمندر سے اٹھنے والی ہوائیں ہندوستان سے ٹکرائیں گی۔ وہیں نومبر میں پری ونٹر کا اثر بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں دکھنے لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔