فاروق عبداللہ سرینگر اور اکبر لون بارہمولہ سے امیدوار، نیشنل کانفرنس کا اعلان
نیشنل کانفرنس نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے وادی کشمیر کی تین میں سے دو پارلیمانی نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا رسمی طور پر اعلان کردیا ہے۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے وادی کشمیر کی تین میں سے دو پارلیمانی نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا رسمی طور پر اعلان کردیا ہے۔
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پارلیمانی حلقہ سری نگر جبکہ محمد اکبر لون پارلیمانی حلقہ بارہمولہ سے قسمت آزمائی کریں گے۔
پارٹی کے ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی نے بتایا کہ کانگریس سے اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی صدر (فاروق عبداللہ) لیں گے۔
انہوں نے بتایا 'پیر کو نیشنل کانفرنس پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ لیا گیا کہ سری نگر بڈگام پارلیمانی نشست کے لئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ سیکولر جماعت یا جماعتوں کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی صدر (فاروق عبداللہ) ہی لیں گے'۔
آغا روح اللہ نے بتایا کہ محمد اکبر لون بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لئے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے بتایا 'پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ بھی لیا کہ بارہمولہ حلقہ سے محمد اکبر لون صاحب پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے'۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔