زرعی قوانیں: دہلی پولیس نے سرجےوالا کو حراست میں لیا

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ سرجے والا اور دیگر کانگریس کارکنوں کو پولیس نے مندر مارگ پر حراست میں لیا ہے

سرجے والا، تصویر ویڈیو گریب
سرجے والا، تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: نئے زراعتی قوانین کی مخالفت کرنے والے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور میڈيا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجےوالا کو دہلی پولیس نے پیر کے روز حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے کے دوران سرجےوالا نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف اور سرمایہ داروں کے مفاد میں ہیں۔ اس لئے حکومت کو انہیں فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ سرجے والا اور دیگر کانگریس کارکنوں کو پولیس نے مندر مارگ پر حراست میں لیا ہے۔ کانگریس کارکنان نئے زراعتی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے حکومت سے انہیں فوراً واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کسانوں کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے ٹریکٹر کے ذریعے آج پارلیمنٹ پہنچے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان میں کام کاج نہیں ہوا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔