نوئیڈا میں بڑی تعداد میں کسانوں نے نکالا ٹریکٹر ترنگا مارچ، سٹی مجسٹریٹ کو مطالبات پر مبنی عرضداشت پیش

بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر اور بائک سے ترنگا لے کر نوئیڈا کے مہامایا فلائی اوور سے ہوتے ہوئے سیکٹر 19 میں سٹی مجسٹریٹ دفتر پہنچے جہاں انھوں نے ایک گھنٹے تک دھرنا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹریکٹر ریلی</p></div>

ٹریکٹر ریلی

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے نوئیڈا میں جمعہ کو بھارتیہ کسان یونین نے 10 فیصد پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ سمیت آبادی سے نجات کے مطالبہ کو لے کر عظیم الشان ٹریکٹر ترنگا مارچ نکالا۔ اس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اور ٹریکٹر و بائک پر ترنگا لہراتے ہوئے آگے بڑھتے نظر آئے۔

بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر اور اپنی بائک سے ترنگا پرچم لے کر نوئیڈا کے مہامایا فلائی اوور سے ہوتے ہوئے سیکٹر 19 میں سٹی مجسٹریٹ دفتر پہنچے۔ یہاں مجسٹریٹ دفتر کے باہر کسانوں نے ایک گھنٹے تک دھرنا و مظاہرہ کیا۔ اس دوران کئی کسان لیڈروں نے تقریریں کیں۔ اس کے بعد کسانوں نے اپنے مطالبات کی فہرست سٹی مجسٹریٹ کے حوالے کی۔


کسانوں کے مارچ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس اور ٹریفک پولیس اہلکار پورے راستے میں موجود رہے تاکہ راستہ پر جام کی حالت پیدا نہ ہو سکے۔ لیکن پھر بھی کسانوں کی کثیر تعداد اور ٹریکٹر کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کافی دیر تک مارچ کے راستوں کے ساتھ ہی ان سے جڑی کئی سڑکوں پر طویل جام لگا رہا۔

بھارتیہ کسان یونین نے 10 فیصد پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ سمیت آبادی سے نجات کے مطالبہ کو لے کر یونین کے لیڈر پون کھٹانا کی قیادت میں اس ٹریکٹر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ کسانوں نے سٹی مجسٹریٹ کو سونپے عرضداشت میں حکومت کو اپنے مطالبات سے مطلع کرا دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔