الور میں ایجنٹوں کی ہڑتال کے سبب کسانوں نے سبزی سڑک پر فروخت کی
راجستھان کے الور میں خردا پھل اور سبزی کے ایجنٹوں کی آج ہڑتال رہنے کے سبب دیہی علاقوں سے سبزی لاکر آئے کسانوں نے سڑکوں پر ہی اپنی سبزیاں فروخت کرنا شروع کر دیں
الور: راجستھان کے الور میں خردا پھل اور سبزی کے ایجنٹوں کی آج ہڑتال رہنے کے سبب دیہی علاقوں سے سبزی لاکر آئے کسانوں نے سڑکوں پر ہی اپنی سبزیاں فروخت کرنا شروع کر دیں۔
اس سے کسانوں کو منڈی سے زیادہ دام ملنے پر کسانوں کے چہروں پر خوشی نظر آئی۔ برجا سے آئے کسان اجیت سنگھ نے بتایا کہ منڈی کی ہڑتال کے سبب ایجنٹوں نے سبزی نہیں خریدی تھی اس لئے ہمیں اپنی سبزی کو منڈی کے باہر ہی فروخت کرنا پڑ رہا ہے اور آج جو قیمت ملی ہے وہ پہلے منڈی میں کبھی نہیں ملی۔ ایسی قیمت ملنے سے کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔
انہوں نے بتایا کہ گاجر 20 روپے کلو اور گوبھی 35 روپے کلوگرام فروخت ہوئی۔ مٹر کے دام بھی 40 روپے سے زیادہ ہیں۔ پھلیرا سے آئے کسان شیر خان نے بتای اکہ ایجنٹوں کی ہڑتال کے سبب آج سبزی کو اندر نہیں لے جایا جاسکا اور ساری سبزی باہر ہی فروخت کررہے ہیں۔ فروخت اچھی ہور رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساؤں کے سبب دام بھی اچھے مل رہے ہیں۔ پہلے ایجنٹ جس دام پر ہماری سبزی خریدتے تھے۔ اس سے ڈوگنی قیمت پر آج کھلے بازار میں دام مل رہے ہیں۔ کسانوں کے سبزی منڈی کے باہر سبزی فروخت کرنے کے سبب وہاں جام کی صورتحال پیدا ہوگائی، جس سے کافی دیر تک ٹریفک متاثر رہا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔