کسان تحریک: مظفر نگر میں ٹکیت کے حق میں مہاپنچایت، ہزاروں کسانوں کی شرکت

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

29 Jan 2021, 2:33 PM

مظفر نگر میں ٹکیت کے حق میں مہاپنچایت، ہزاروں کسانوں کی شرکت

اتر پردیش کے مظفر نگر میں کسانوں کی مہاپنچایت شروع ہو گئی ہے۔ یہاں مغربی اتر پردیش کے ہزاروں کی تعداد میں کسان شریک ہیں۔ راکیش ٹکیت کے بھائی نریش ٹکیت یہاں کسانوں سے خطاب کریں گے۔

29 Jan 2021, 2:10 PM

سنگھو بارڈر پر کسان اور لوگوں کے مابین تصادم ہونے کی خبر

سنگھو بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسانوں اور لوگوں کے مابین جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں نے کسانوں کے خیمے توڑ دیئے ہیں۔ اس کے بعد کسانوں اور عوام کے مابین پتھراؤ ہونے کی خبر بھی آرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سنگھو بارڈر پر پہنچے لوگ کسانوں سے مقام خالی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، اسی بات کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا۔

29 Jan 2021, 11:56 AM

منیش سسودیا غازی پور بارڈر پر انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا غازی پور بارڈر پر کسانوں کے مظاہرے کے مقام پر پہنچے۔ انہوں نے کہا، "کسان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سے پانی، بجلی اور بیت الخلا کی فراہمی کی درخواست کی تھی، یہ سارے انتطامات رات کے وقت ہی ہو گئے تھے۔ میں معائنہ کرنے آیا ہوں کہ کوئی پریشانی تو نہیں ہے۔"


29 Jan 2021, 8:36 AM

غازی پور بارڈر پر رات کو پولیس نے نہیں کی کوئی کارروائی ،دہلی جل بورڈ نے بھجوایا پانی

کل دیر رات یہ تصویر صاف نہیں تھی کہ غازی پور پر مظاہرہ کر رہے کسانوں کو پولیس ہٹا دےگی یا نہیں ۔ جتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں تعینات تھی اس سے صاف ظاہر تھا کہ پولیس مظاہرہ گاہ خالی کرانا چاہتی ہے لیکن تھوڑی تھوڑی دیر میں بدلتے حالات کی وجہ سے تصویر صاف نہیں تھی مگر بعد میں پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مظاہرین نے رات وہیں گزاری۔ ادھر ٹکیت کے کہنے پر دہلی جل بورڈ نے دیر رات پانی کے دو ٹینکر بھجوا دیئے۔ واضح رہے ٹکیٹ کل سے یہ کہہ رہے تھےکہ وہاں پر پانی کی قلت ہے اور بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔