کسان تحریک: مودی حکومت نے گنّا کسانوں کو مائل کرنے کے لیے سبسڈی دینے کا کیا اعلان
مرکزی حکومت کی گنا کسانوں کو مائل کرنے کی کوشش، سبسڈی دینے کا اعلان
زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک سے پریشان مودی حکومت نے گنا کسانوں کو مائل کرنے کی کوشش کی ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ حکومت 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرے گی اور اس سے ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ 5 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست طور پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیر اعظم چاہیں تو کسانوں کا مسئلہ 5 منٹ میں حل ہو جائے: شیو سینا
شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا، ’’سرکار اگر چاہتی ہے تو کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر آدھے گھنٹے میں یہ مسئلہ ختم کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم خود مداخلت کریں گے تو یہ پانچ منٹ میں حل ہو جائے گا۔ مودی جی اتنے بڑے لیڈر ہیں ان کی بات سبھی منیں گے۔ آپ (پی ایم) خود بات کیجئے، دیکھئے کیا کرشمہ ہوتا ہے۔‘‘
کسانوں کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت، مرکز، ریاستی حکومت اور کسان تنظیموں کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے کسانوں کی تحریک کے خاتمے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کے لئے کہا ہے۔ بھارتی کسان یونین اور دیگر کسان تنظیموں اور مرکزی حکومت کے نمائندے کمیٹی میں ہوں۔ مظاہرین کو ہٹانے کی درخواست پر مرکزی حکومت، پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور کل تک جواب طلب کیا۔
کسانوں کے احتجاج میں شدت، نوئیڈا-دہلی کے چلا بارڈر پر بھی کیا قبضہ
حکومت کی طرف سے زرعی قوانین منسوخ نہ کئے جانے سے ناراض کسانوں نے اپنی تحریک مزید تیز کر دی ہے۔ اس کے تحت مظاہرین کسانوں نے نوئیڈا-دہلی بارڈر کو بلاک کر دیا۔ اس سرحد کو کچھ روز قبل پولیس نے بحال کرا یا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر یہاں کسانوں نے یہاں محاذ سنبال لیا ہے۔ نوئیڈا ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو منتقل کئے جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دہلی نوئیڈا، چِلا بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کی تصویری جھلکیاں (تصاویر قومی آواز / وپن)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔