کسان تحریک: کل صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک چکہ جام

کسانوں کے چکہ جام کے اعلان کے سبب انتظامیہ اور پولیس نے بھی کمر کس لی ہے۔ پولیس کی 13 ریزرو کمپنیاں سیکورٹی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

کسان تحریک / آئی اے این ایس
کسان تحریک / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سونی پت: زرعی اصلاحاتی قوانین کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک کار کسان ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک یعنی 24 گھنٹے کے لیے کے جی پی -کے ایم پی ایکسپریس -وے پر چکہ جام کریں گے۔ جام سونی پت کے بیسواں میل کے پاس دونوں ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ پر ہوگا۔

کسانوں کے چکہ جام کے اعلان کے سبب انتظامیہ اور پولیس نے بھی کمر کس لی ہے۔ پولیس کی 13 ریزرو کمپنیاں سیکورٹی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ ان کی کمان چھ ڈی ایس پی کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اس کے لیے 14 جگہ ناکے بندی کی گئی ہے اور راہگیروں کی سہولت کے لیے روٹ ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز کے ایم پی جام کے سلسلے میں کسانوں نے مشاورت کی اور اس کے بعد فائنل ڈرافٹ بنایا گیا۔ ڈرافٹ کے تحت مورچہ نے 10 اپریل کو صبح آٹھ بجے سے 11 اپریل صبح آٹھ بجے تک کے جی پی- کے ایم پی دونوں کو سونی پت میں جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں کے ایم پی کو کو جگہ جگہ جام کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔