کسان تحریک: زرعی قانون واپس نہ لیا گیا تو کھیل رتن واپس کردوں گا: وجندر

وجندر نے 8 دسمبر کے ’بھارت بند‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر زرعی قانون واپس نہیں لیا گیا تو وہ اپنا ’راجیو گاندھی کھیل رتن‘ ایوارڈ واپس کریں گے۔

وجندر، تصویر آئی اے این ایس
وجندر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سونی پت: اولمپک کانسہ میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ نے اتوار کے روز ہریانہ کے سونی پت میں واقع کنڈلی بارڈر پر کاشتکاروں کے درمیان پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور زرعی قانون کو واپس نہ لینے پر ملک کا اعلی ترین کھیل کا اعزاز ’راجیو گاندھی کھیل رتن‘ واپس کرنے کا اعلان کیا۔

اولمپین باکسر وجندر سنگھ کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے یہاں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ناراض کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھڑے ہوکر مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 8 دسمبر کے ’بھارت بند‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر زرعی قانون واپس نہیں لیا گیا تو وہ اپنا ’راجیو گاندھی کھیل رتن‘ ایوارڈ واپس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے اور ہریانہ کے تمام کسان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


باکسر وجندرسنگھ نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ متعدد دوروں کی میٹنگیں کیں۔ حکومت کو کسانوں کی بات کو سمجھنا چاہیے۔ حکومت زرعی قوانین کی خرابیاں دور کرے اور اسے واپس لے۔ کھلاڑی ہونے کے ناطے کسانوں کے لئے ان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اسٹار باکسر کے کے ساتھ باکسنگ اور ریسلنگ کے دوسرے کھلاڑی بھی یہاں پہنچے اور سبھی کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا بھائی ہونے کی وجہ سے ہریانہ ہمیشہ پنجاب کے شانہ بشانہ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔ جب ان سے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر مرکزی حکومت ان قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تو پھر ایوارڈ واپس کرنے کے ساتھ اس کے ساتھ ملنے والی رقم بھی واپس کردیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔