راہل گاندھی کے وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرضہ جات کی معافی: وزیر اعلی تلنگانہ

وزیر اعلی تلنگانہ و صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے انتخابی وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>ریونت ریڈی / تصویر ایکس</p></div>

ریونت ریڈی / تصویر ایکس

user

یو این آئی

حیدرآباد: وزیر اعلی تلنگانہ و صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے انتخابی وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر پردیش کانگریس تلنگانہ ریاست میں بہتر نتائج حاصل کئے گئے۔

انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ پارٹی، ناراض ایم ایل سی جیون ریڈی کے تجربات سے استفادہ کرے گی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے جیون ریڈی کے معاملہ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی تھی۔ پارٹی ایک سینئر لیڈر کے طور پر ان کی خدمات سے استفادہ کر رہی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی سی صدر کی مدت کار تین سال ہوتی ہے اور انہوں نے پہلے ہی ہائی کمان سے خواہش کی ہے کہ وہ نیا صدر پی سی سی مقرر کریں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کی تشہیر جاری ہے، تمام وزرا قابل ہیں۔ محکمہ تعلیمات کا قلمدان ان کے پاس ہے۔ اب تک تمام امتحانات بہتر طریقہ سے منعقد کئے گئے۔ مخصوص منصوبہ کے ساتھ حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلی کے طور پر صرف کے چندر شیکھر راؤ نے ہی حلف لیا تھا تو اُس وقت میڈیا نے ان سے سوال نہیں کیا۔

مرکز میں نئی حکومت بننے کے ساتھ ہی ہم نے تلنگانہ کے لئے فنڈس لانے کی کوششوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ ہم ہر وزیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ جلد ہی وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ ہمارا مشن انتخابات کے بعد ریاست کی ترقی ہے۔ تلنگانہ کے عوام سے راہل گاندھی کے وعدے کے مطابق ہم کسانوں کے قرض معاف کرنے جا رہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے وعدہ کے مطابق تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کو یقینی بنایا۔


انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتخابات بغیر کسی ناگہانی واقعہ کے مکمل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے پاس پارٹی انحراف کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ان کے دور میں کئی پارٹیوں کے کئی ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کو بی آر ایس میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ بی جے پی کو منتقل کر دیئے۔ انہوں نے پوچھا کہ چندر شیکھر راؤ جنہوں نے کئی برسوں تک اپنے ارکان اسمبلی کو ملاقات کا موقع نہیں دیا، اب ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کی دہائی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔