یومِ کسان: مودی جی کسی صورت کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، راج ناتھ سنگھ

راج ناتھ نے کہا کہ زرعی قوانین کے سلسلے میں کچھ کسان تحریک کر رہے ہیں۔ حکومت ان سے پوری حساسیت کے ساتھ بات کر رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی اپنی تحریک کو واپس لے لیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بدھ کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کے کچھ کسان زرعی اصلاحات قانونوں کے خلاف تحریک کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنی تحریک ختم کریں گے۔ چودھری چرن سنگھ ملک کے پانچویں وزیراعظم تھے۔ وہ 28 جولائی 1979 سے 14 جنوری 1980 تک وزیراعظم کے عہدے پر رہے۔ آج ان کی 118 ویں یوم پیدائش ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر کسان دیوس پر سلسلے وار ٹوئٹ کر کے کہا، ’’میں سابق وزراعظم اور ملک کے سب سے قابل احترام کسان رہنماؤں میں شمار، چودھری چرن سنگھ جی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ چودھری صاحب تاعمر کسانوں کے مسئلوں کو آواز دیتے رہے اور ان کے بہبود کے لئے کام کرتے رہے۔ ملک ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔‘‘


انہوں نے لکھا، ’’چودھری چرن سنگھ چاہتے تھے کہ ملک کے کسانوں کی آمدنی بڑھے، ان کی فصلوں کو فائدے مند قیمت ملے اور کسانوں کی عزت و احترام محفوظ رہے۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی ان کی تحریک سے ہی کسانوں کے حق میں متعدد قدم اٹھا رہے ہیں۔ کسانوں کا وہ کسی صورت میں نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

راج ناتھ سنگھ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا،’’آج کسان دیوس کے موقع پر میں ملک کے سبھی ان داتاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کو خوراک کے تحفظ کی ڈھال دی ہے۔ زرعی قوانین کے سلسلے میں کچھ کسان تحریک کر رہے ہیں۔ حکومت ان سے پوری حساسیت کے ساتھ بات کر رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی اپنی تحریک کو واپس لے لیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔