میڑ ٹول پلازہ پر کسانوں کی سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری
نئے زرعی قوانین کی وجہ سے لاکھوں کسان اس کڑاکے کی سردی اور اور صفر درجہ حرارت میں بھی دن رات سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
آل انڈیا کسان مزدور کوآرڈینیشن کمیٹی کی اپیل پر ضلع حصار کے چاروں ٹول پلازے کو ٹریفک کے لیے فری رکھنے کی مہم نویں روز بھی جاری رہی۔
میڑ ٹول پلازہ پر کسانوں کی سلسلہ وار بھوک ہڑتال مستقل طور پر جاری ہے۔ کسان سبھا کے ضلع صدر شمشیر سنگھ نمبردار اور نوجوان کسان لیڈر کلدیپ کھرڑ نے راج پال پہلوان نیانہ اور مونو کو مالا پہنا کر بھوک ہڑتال پر بیٹھایا۔ کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے نمبر دارنے کہا کہ زراعتی قوانین کی وجہ سے لاکھوں کسان اس کڑاکے کی سردی اور سرد ہواؤں اور صفر درجہ حرارت میں بھی دن رات سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ جمعہ کی رات اور ہفتہ کے روز ہونے والی بارش کے دوران بھی کسان اپنے محاذ پر قائم رہے۔
کسان سبھا کے پریس سکریٹری سوبے سنگھ بورہ نے بتایا کہ چار ٹول پلازے سے ہزاروں کسان آج بھی دہلی کوچ کرچکے ہیں۔ سبھا کے چیف ایڈوائزر راجکمار نے کہا کہ جب تک مرکزی حکومت ہمارے پانچ مطالبات کو نہيں مانتی ہے، اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ ٹول فری تحریک کے تحت سیکڑوں کسانوں نے پورا دن دھرنا دیا۔ چودھریواس ٹول پلازہ پر پچھلے نو دنوں سے ٹول ٹیکس کے طور پر ایک بھی پرچی نہیں کاٹی گئی ہے۔
نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان ایک ماہ سے زیادہ مدت سے دہلی کی سرحدوں میں اس سردی کے موسم میں گھر بار چھوڑ کرڈیرال ڈالے ہوئے ہیں اور ابھی تک حکومت کے ساتھ سات دور کی بات چیت بھی ہو چکی ہے لیکن بات چیت کسی ٹھوس نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔