کسانوں کا بھارت بند: دہلی نوئیڈا بارڈر پر مال بردار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع، متبادل راستوں کے لیے رہنما ہدایات جاری
گوتم بدھ نگر ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام کی دشواری سے بچنے کے لیے جاری ایڈوائزری میں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مٹیرو استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے
نئی دہلی: سنیوکت کسان مورچہ اور ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کی وجہ سے گوتم بدھ نگر بارڈر سے متصل دہلی کی سڑکوں کی آمد و رفت کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔ گوتم بدھ نگر پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی جانے کے لیے میٹرو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
دوسری جانب بھارت کسان پریشد کے قومی صدر سکھبیر خلیفہ نے کہا ہے کہ ’’بھارت بند کو نوئیڈا کے کسانوں کی پوری حمایت حاصل ہے۔ سیکٹر-24 میں واقع جائے احتجاج پر پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پورے ضلع کے کسان شریک ہوں گے۔ بند کی حمایت میں کسانوں کی جانب سے جلوس بھی نکالا جائے گا۔‘‘
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان سنیل پردھان نے بتایا کہ سبھی تاجر تنظیموں سے بازار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پریشد کے ذریعے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کسان سبھا کے ترجمان روپیش ورما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر الفا ون گول چکر سے کسان پری چوک تک پیدل مارچ نکالیں گے۔
ٹریفک جام کی دشواری سے بچنے کے لیے گوتم بدھ نگر ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے:
130 میٹر روڈ سے ڈیپو گول چکر ہو کر پری چوک کی جانب جانے والی گاڑیاں سوپر ٹیک گول چکر سے ہونڈا سی ایل چوک سے پی-30 گول چکر، آئی ایف ایس وِلا گول چکر ہو کر جا سکتی ہیں۔
سورج پور سے پری چوک کی جانب جانے والی گاڑیاں ایل جی گول چکر سے نالج پارک ہو کر ایکسپو مارٹ گول چکر سے اپنی منزل کی جانب جا سکتی ہیں۔
نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سے پری چوک ہو کر جانے والی گاڑیاں ہنڈن کٹ / گل گوٹیا کٹ سے نالج پارک / ایکسپومارٹ گول چکر سے جا سکتی ہیں۔
کاسنا سے پری چوک ہو کر سورج پور کی جانب جانے والی گاڑیاں ہونڈا سی ایل چوک سے سوپر ٹیک گول چکر ہو کر 130 میٹر روڈ سے ہوتے ہوئے آگے جا سکتی ہیں۔
چلا بارڈر سے دہلی جانے والی گاڑیاں سیکٹر 14 اے فلائی اور سے گول چکر چوک سیکٹر 15 ہوکر سندیپ پیپر مل چوک، جھنڈ پورا چوک سے جا سکتی ہیں۔
ڈی این ڈی بارڈ رسے دہلی جانے والی گاڑیاں فلم سٹی فلائی اور سے سیکٹر 18 سے ہوکر ایل وی ٹیڈ کا استعمال کریں۔
کالندی بارڈ سے دہلی جانے والی گاڑیاں مہا مایا فلائی اوور سے سیکٹر 37 ہو کر آگے جا سکتی ہیں۔
یمنا ایکسپریس وے کے ذریعے دہلی جانے والے لوگ جیور ٹول سے خورجہ کی جانب اتر کر جہانگیر پور ہو کر آگے جا سکتے ہیں۔
پیری فیرل ایکسپریس وے سے اترکر سرسا، پری چوک ہوکر دہلی جانے والے سرسا پر نہ اتر کر دادری، ڈاسنا ہو کر آگے جا سکتے ہیں۔
ایمرجینسی کی گاڑیوں کو ڈائیورزن کے دوران محفوظ راستوں سے بھیجا جائے گا۔ پھر بھی اگر کوئی دشواری پیش آجائے تو ہیلپ لائن نمبر 9971009001 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یمنا ایکسپریس وے سے نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سے ہو کر دہلی جانے والے نیز سرسا سے پری چوک ہوکر سورج پور جانے والے راستے پر تمام طرح کی مال بردار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔