بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے کسان پریشان: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے تو 38 پارٹیوں سے اتحاد کیا ہے۔ ان کا تو ملاوٹ نہیں مہا ملاوٹی اتحاد ہے۔ اب صرف چوکیدار کو نہیں ہٹانا ہے لکھنؤ میں بیٹھے ٹھیکدار کو بھی ہٹانا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بارہ بنکی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج کسان برباد ہوگیا ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔

اکھلیش یادو نے بدھ کو یہاں دریا آباد اسمبلی حلقے کے بھٹریا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان آج برباد ہوگیا۔ کسانوں سے جو جھوٹے وعدے کیے گئے ان سے وہ پریشان ہیں۔ نوجوان کے روزگار کی چوری کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ صرف چوکیدار ہی کہ گدی نہیں چھنے گی اب تو لکھنؤ کی چوکی بھی نہیں بچے گی۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے دو پارٹیوں کا اتحاد ملاوٹی ہے۔ انہوں نے تو 38 پارٹیوں سے اتحاد کیا ہے۔ ان کا تو ملاوٹ نہیں مہا ملاوٹی ہے۔ اب صرف چوکیدار کو نہیں ہٹانا ہے لکھنؤ میں بیٹھے ٹھیکدار کو بھی ہٹانا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ کسان، غریب اور محنت کش خون پسینہ بہا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اب گیس کے سلنڈر بھی خالی رکھے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو چائے والے بن کر آئے اور عوام کو دھوکہ دیا نہ جانے کونسا نشہ تھا چائے میں پانچ سالوں میں سب برابر ہوگیا۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سے ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ نیا ہندوستان بنانا ہے ہم کہتے ہیں کہ نیا وزیر اعظم بنانا پڑے گا۔ پرانا وزیر اعظم ناکام ہوگیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔