غازی پور بارڈر: ایک جانب کسان اور حکومت کے مابین کشتی جاری، دوسری جانب پہلوان دکھا رہے ہیں کشتی کے جوہر

حکومت کے رویہ اور سخت سردی کے باوجود ان کسانوں کے حوصلوں کو متاثر نہیں کر پایا ہے بلکہ ہر دن ایسا لگتا ہے جیسے وہ دن احتجاج کا پہلا دن ہو۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

سید خرم رضا

ایک جانب جہاں کرنال سے خبریں آ رہی ہیں کہ وہاں پولیس کسانوں کو وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی مہا پنچایت کی جگہ سے ہٹانے کے لئے پانی کی بوچھار، آنسو گیس کے گولے اور لاٹھیوں کا استعمال کر رہی ہے، وہیں دہلی-اتر پردیش کی غازی پور سرحد پر کسان اپنے حوصلے بلند رکھنے کے لئے کشتی کے مزے لے رہے ہیں۔

دہلی کو دیگر ریاستوں سے جوڑنے والی تمام سرحدوں پر صورتحال ایک جیسی ہے جہاں ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی کسانوں کے جوش میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ سخت سردی اور حکومت کا رویہ ان کے حوصلوں کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کر پایا ہے بلکہ ہر دن ایسا لگتا ہے جیسے وہ دن احتجاج کا پہلا دن ہو۔ ان تمام مظاہرہ گاہوں پر کسانوں کے لئے کسی بھی ضروری اشیاء کی کوئی کمی نہیں ہے۔

غازی پور بارڈر پر جب آج صبح قومی آواز کے فوٹو گرافر ویپن پہنچے تو وہ وہاں کا منظر دیکھ کر ہی حیران رہ گئے۔ دراصل آج وہاں مختلف پہلوانوں کے مابین کشتی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف علاقوں کے پہلوانوں نے شرکت کی اور اس کشتی کی خاص بات یہ تھی ان پہلوانوں میں خواتین پہلوان بھی موجود تھیں۔ ان پہلوانوں کی موجودگی نے نہ صرف احتجاج کر رہے کسانوں کو تفریح کے لمحات مہیا کرائے بلکہ ان کی موجودگی سے احتجاج کا دائرہ بھی وسیع ہو گیا۔ فوٹوگرافر ویپن نے کشتی کے کچھ مناظر اپنے کیمرے میں قید کیے۔ جو ناظرین کے لئے پیش خدمت ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔