کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر قاتلانہ حملہ ! بی جے پی پر الزام
راکیش ٹکیت کے مطابق ان کی گاڑی پر راجستھان کے الور میں حملہ کیا گیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر حملہ بی جے پی کی طرف سے کیا گیا ہے
الور: زرعی قوانین کے خلاف ملک کے کئی علاقون کا دورہ کر رہے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت کے قافلہ پر حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ٹکیت نے اس کے لئے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے ان پر حملہ کرایا ہے۔
راکیش ٹکیت نے حملہ کی اطلاع اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’راجستھان کے الور ضلع کے تتار پور چوراہ، بانسور روڈ پر بی جے پی کی غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ جمہوریت کے قتل کی تصاویر۔‘‘
ٹکیت نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک کالے رنگ کی گاڑی نظر آ رہی ہے جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ویڈیوں میں ایک شخص کی آواز آ رہی ہے جو حملہ کے لئے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔ موقع پر کافی بھیڑ جمع ہے اور ٹکیت کے حامی یہاں حملہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Apr 2021, 6:11 PM