ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا فہرست میں مشہور صحافی ساگریکا گھوش کا نام شامل، ندیم الحق تیسری مرتبہ جائیں گے ایوان بالا
ندیم الحق ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر تیسری مرتبہ راجیہ کے لیے منتخب ہونگے۔ دیگر تین امیدواروں میں سابق ایم پی سشمیتا دیو، سابق ایم پی متوا مہاسنگھ سنگھاپتی ممتابالا ٹھاکر اور صحافی ساگریکا گھوش شامل ہیں
کولکاتا: ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نامزد امیدوار پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
اس مرتبہ محمد ندیم الحق کے علاوہ کسی بھی رخصت پذیر راجیہ سبھا ممبر کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ندیم الحق ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر تیسری مرتبہ راجیہ کے لیے منتخب ہوں گے۔ دیگر تین امیدواروں میں سابق ایم پی سشمیتا دیو، سابق ایم پی متوا مہاسنگھ سنگھاپتی ممتابالا ٹھاکر اور صحافی ساگریکا گھوش شامل ہیں۔
جنوبی 24 پرگنہ ضلع (صدر) ترنمول کے صدر سبھاشیس چکرورتی، ابیررنجن بسواس اور شانتنو سین کو دوسری مرتبہ امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ اس مرتبہ راجیہ سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس چار سیٹوں پر جیت حاصل کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت رتن یا الیکشن رتن؟
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنیچر کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کا نفاذ متوا سماج کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اسی کے پیش نظر ترنمول کانگریس نے متوا سماج کی سربراہ کو امیدوار بنایا ہے۔ ممتا بالا ٹھاکر متوا سماج کی سابق سربراہ بڑی اماں کی بہوں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے متوا سماج کا اعتماد دوبارہ حاصل ہونے کی امید ہو گئی ہے۔ کیونکہ 2011 میں بایاں محاذ کو شکست دے کر ترنمول کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے پیچھے متوا کا بڑا رول تھا لیکن 2014 سے متواسماج پر بی جے پی کی پکڑ مضبوط ہوتی چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پھر وہی سانپ سیڑھی کا کھیل... ظفر آغا
متوا سماج کی بڑی ماں ویناپانی ٹھاکر کے سب سے چھوٹے پوتے، متوا ٹھاکر باڑی کے شانتنو ٹھاکر، بنگاؤں سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد فی الحال مودی کی کابینہ میں جہاز رانی کے وزیر مملکت ہیں۔ بڑے پوتے سبرتا ٹھاکر مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں گائیگھاٹہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہیں۔ ان کے ساتھ ممتا بالا کے خاندانی تعلقات مشہور ہیں۔ ایسے میں ممتا نے سابق ایم پی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنا ٹرمپ کارڈ کھیلا۔
سشمیتا دیو کو ایک مرتبہ پھر امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس چھوڑ کر 2021 میں ترنمول میں شامل ہونے کے بعد، ترنمول نے انہیں مانس بھوئیاں کی خالی کردہ راجیہ سبھا سیٹ سے راجیہ سبھا بھیجا تھا۔ سشمیتا نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بھی ڈیڑھ سال تک اچھا کام کیا لیکن ممتا بنرجی نے گزشتہ سال ان کی میعاد ختم ہونے کے بعد سشمیتا دیو کو دوبارہ راجیہ سبھا میں نہیں بھیجا تھا۔
ترنمول کانگریس کا کہنا تھا کہ آنجہانی سنتوش موہن دیب کی بیٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں آسام کے سلچر سے ترنمول کی امیدوار ہو سکتی ہے۔ لیکن صرف ایک سال کے بعد، ترنمول لیڈر نے انہیں دوبارہ راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافی ساگریکا گھوش قومی میڈیا میں جانا پہچانا نام ہے۔ وہ صحافی راجدیپ سردیسائی کی اہلیہ ہیں۔ قومی میڈیا کی ایسی صحافی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کر کے ترنمول نے سرپرائز دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔