بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے مشہور اداکار امول پالیکر، راہل نے کہا- ’ملک کی آواز بلند کرنے کے لئے شکریہ‘
معروف اداکار اور ہدایت کار امول پالیکر اتوار کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوئے۔ راہل گاندھی نے ان کا شکریہ ادا کیا
ممبئی: انڈین نیشنل کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے اور فی الحال یہ یاترا مہاراشٹر سے گزر رہی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دیگر 'بھارت یاتریوں' کے ساتھ اتوار کو مہاراشٹر کے بھنڈوال سے اپنی پیدل یاترا شروع کی اور اپنے اگلے ٹھہراؤ کی جانب گامزن ہو گئے۔
خیال رہے کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کو مختلف برادریوں اور طبقوں سے حمایت مل رہی ہے۔ بالی ووڈ کی دنیا سے وابستہ مشہور شخصیات بھی مارچ میں شامل ہو کر مسلسل اپنی حمایت دے رہی ہیں۔ اتوار کو اداکار اور فلم ڈائریکٹر امول پالیکر بھی پیدل یاترا میں شامل ہوئے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا، ’’ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے آج مشہور اداکار اور فلم ڈائریکٹر امول پالیکر جی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔ ملک کی آواز بلند کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔