یوگی حکومت میں فرضی ٹیچر ملنے کا سلسلہ جاری

بیسک ایجوکیشن افسر انجلی اگروال نے بتایا کہ تھانہ میں فرضی ٹیچر کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں فرضی ٹیچروں کے ملنے کا سلسلہ رک ہی نہیں رہا ہے۔ انامکا شکلا معاملے کے سامنے آنے کے بعد سپریا جاٹو پھر لکشمی اور اب چترا شرما کے ذریعہ فرضی دستاویزات کی بنیادپر نوکری حاصل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ یوگی حکومت میں فرضی ٹیچر کے بڑھتے معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں بھی وزیر اعلیٰ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

فرضی ٹیچر کے تازہ معاملہ میں بیسک ایجوکیشن افسر انجلی اگروال نے پیر کو بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ہمایوں پور واقع کستوربا گاندھی رہائشی گرلس کالج میں چترا شرما نام کی خاتون وارڈن کی نوکری کررہی تھی۔ چتراشرما نے سال 2004۔5 کی فرضی بی ایڈ ڈگری کی بنیاد پر نوکری حاصل کی ہے۔


انجلی اگروال کا کہنا ہے کہ کہ انامکا شکلار معاملے کے بعد بی ایس اے نے سبھی ٹیچروں کی جانچ کرائی گئی تھی۔ جانچ میں بی ایڈ کی فرضی ڈگری کے ساتھ چترا شرما نوکری کررہی ہے۔ وہ 13سال سے وارڈن/ٹیچر کے عہدے پر تعینات ہے۔اس کی تقرری 2007میں ہوئی تھی۔ انجلی اگروال نے بتایا کہ تھانہ میں فرضی ٹیچر کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔