فیض احمد فیض کی نظم کو 'سی بی ایس ای' نصاب سے نکالنے کا معاملہ، اردو مرکز نے صدر جمہوریہ ہند کو لکھا خط

ممبئی: سی بی ایس ای نے نئے تعلیمی سال کے لئے تجویز کردہ نصاب میں سے فیض احمد فیض کی شاعری کو خارج کر دیا ہے۔ فیض کی نظم کے اشعار کو نصاب سے خارج کرنے پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس
سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس
user

محی الدین التمش

ممبئی کے ادبی و ثقافتی ادارے اردو مرکز نے بھی فیض کے اشعار کو نصاب سے ہٹانے کی مذمت کی ہے۔ اردو مرکز نے صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے نصاب سے فیض احمد فیض کی نظم کو حذف کرنے کے معاملے پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ اردو مرکز کے سربراہ ایڈوکیٹ زبیر اعظمی نے صدر جمہوریہ ہند کو ارسال کردہ مکتوب میں کہاکہ فیض احمد فیض کا شمار برِ صغیر کا اہم ترین شعراء میں ہوتا ہے۔ فیض نے اپنی شاعری میں مظلومین کے حق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ فیض کے اشعار کو نصاب نے نکالنا مرکزی حکومت کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔

اردو مرکزی نے اپنے مکتوب کے ذریعے فیض کے نظمیہ اشعار کو دوبارہ نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ صدر جمہورہہ ہند سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نئے تعلیمی سال کے لیے تیار کردہ نصاب میں درجہ 10 کی سماجیات کی کتاب سے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی شاعری اور 11ویں کی تاریخ کی کتاب سے اسلام کے قیام، اس کے عروج اور توسیع سے متعلق مواد کو ہٹا دیا ہے۔ اسی طرح بارہویں کی کتاب سے مغل دور پر مبنی ایک باب میں تبدیلی کی گئی ہے۔


زبیر اعظمی نے قومی آواز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے اشعار کو سی بی ایس ای نصاب سے نکالنے کی اردو مرکز سخت مذمت کرتا ہے۔ فیص ہند و پاک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اردو کے انقلابی شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ فیض کا کلام آج بھی ظلم و نا انصافی کے اندھیرے کے خلاف ایک روشن شمع کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ حکومت نے ان کے اشعار کو نصاب سے نکال کر اپنی فرقہ وارانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے صدر جمیوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیض کی نظمیہ اشعار کو دوبارہ سی بی ایس ای کے نصاب میں شامل کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔