این آر سی کی ناکامی سے اس کا فائدہ اٹھانے والوں کا پردہ فاش: ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے سنیچر کو کہاکہ شہریت کے قومی رجسٹر (این آر سی )کی ناکامی سے اسکا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کا پردہ فاش ہوگیاہے ۔
کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے سنیچر کو کہاکہ شہریت کے قومی رجسٹر (این آر سی )کی ناکامی سے اسکا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کا پردہ فاش ہوگیاہے ۔
محترمہ بنرجی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر کہا،’’ این آر سی کی ناکامی سے اسکا فائدہ اٹھانے والوں کا پردہ فاش ہواہے ۔ایسے لوگوں کو قوم کوجواب دینا ہوگا کیونکہ یہ کام ایسے کیاگیاہے کہ کسی کام کو سماج کی بھلائی یا ملک کے مفاد میں نہ کرکے کسی خفیہ مقصد سے کیاگیاہے ۔‘‘
انھوں نے کہاکہ میرے دل میں ان لوگوں خاص طور سے بنگلہ بولنے والے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہمدردی ہے ،جو اس اکتا دینے اور لاپروائی برتنے والے اس عمل سے متاثر ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ این آر سی کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے درخواست دینے والے 3کروڑ 30لاکھ لوگوں میں سے 3کروڑ11لاکھ سے زیادہ لوگوں کو این آر سی کی حتمی فہرست میں جگہ ملی ہے ۔
اس سلسلہ میں این آرسی کے ریاستی کوآرڈی نیٹر پرتیک ہجیلا نے ایک پریس بیان جاری کرکے کہا،’’ این آرسی کی حتمی فہرست میں شامل ہونے کے لیے کل 31121004لوگوں کو مجاز پایاگیا جبکہ اپنی شہریت کے سلسلہ میں ضروری دستاویزپیش نہ کرپانے والے 1906657لوگوں کو اس فہرست سے باہر رکھاگیاہے ۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Sep 2019, 7:10 AM